پاکستان

بلوچستان میں مسلح افراد کا فوجی چوکی پر حملہ، سات ہلاکتیں

نومبر 16, 2024 < 1 min

بلوچستان میں مسلح افراد کا فوجی چوکی پر حملہ، سات ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے ضلع قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سات فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

سنیچر کو سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ گزشتہ رات مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں سات اہلکار جان سے گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق حملہ رات گئے قلات کی تحصیل منگچر سے تقریبا 15 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے جوہان میں فوج کی فرنٹیئر کور کی 61 ونگ کی شاہ مردان چوکی پر کیا گیا-

درجنوں حملہ آوروں نے چوکی کو گھیرے میں لے کر راکٹ، دستی بموں اور دوسرے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حکام نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے