پاکستان24

زلزلہ عذاب ہے یا حکمران؟

ستمبر 25, 2019 < 1 min

زلزلہ عذاب ہے یا حکمران؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی زلزلے کو زمین کی جانب سے تبدیلی قبول نہ کرنے کا ابتدائی ردعمل قرار دینے کے بیان نے سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردعمل کو جنم دیا ہے۔

اینکر سلیم صافی نے لکھا ہے کہ ‏”تبدیلی کی سونامی پہلے شرم و حیا کو بہا کر لی گئی اور اب لگتا ہے کہ انسانیت بھی اس کے نشانے پر ہے۔“

کالم نویس عمار مسعود نے فردوس عاشق کے بیان کی ویڈیو ٹویٹ کی ہے کہ ”زلزلہ زدگان کی لاشوں پر قہقہے لگانے والے ظالم لوگ۔“

دوسری جانب اپنے بیان پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے ایک ویڈیو پیغام ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”‏میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرناافسوسناک ہے۔سوشل میڈیا کےمعاشرے پراثرات کےتناظر میں بات ہو رہی تھی۔اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کےلیے سوشل میڈیاکے تناظرمیں ہی جملےکہے  جسے غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے۔“

فردوس عاشق کی وضاحت پر ردعمل میں ٹوئٹر ہینڈل شیخ سفینہ سے لکھا گیا کہ ”ایک تو آپ نے پہلے ہی غلط بات کی اب اس کے اوپر دوبارہ غلطی کر رہی ہیں۔ ‏مطلب اس زلزلے کتنی جانیں چلیں گئیں اور آپ زلزلے کا مذاق اڑا کر حاضرین محفل کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔‏آپا آپ کو لوگوں کے دکھ میں دکھی ہونا تھا، ‏ان کا مذاق اڑا کر قہقہے نہیں لگانے تھے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے