پاکستان

فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نشر نہ کی جائے

اکتوبر 12, 2019 < 1 min

فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نشر نہ کی جائے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پیمرا نے ٹی وی چینلز کے مالکان اور نیوز ڈائریکٹرز کو پیغام بھیجا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس نشر نہ کی جائے۔

تین نجی ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان ٹوئنٹی فور کو تصدیق کی ہے کہ ان کو یہ پیغام غیر رسمی طور پر واٹس ایپ، ٹیکسٹ میسج کے علاوہ ڈی جی پیمرا کی جانب سے فون کال پر بھی ملا ہے۔

ایک نیوز ڈائریکٹر نے بتایا کہ یہ کوئی حکم نہیں ہے تاہم عمل نہ کرنے کی صورت میں نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کی جانب سے کیے جانے والے آزادی مارچ پر میڈیا کو آج بریفنگ دے رہے ہیں۔

ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹرز نے بتایا کہ ان پر طاقتور حلقوں کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ہے تاہم حکومتی عہدیدار غیر رسمی انداز میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے