اسد عمر پھر وزیر بن گئے
پاکستان میں وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی گئی ہے۔
اسد عمر نے منگل کو اپنی وزارت کا حلف لیا۔ صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کی وزارت دی گئی ہے۔

