پاکستان پاکستان24

آصف زرداری کی ضمانت منظور

دسمبر 11, 2019 < 1 min

آصف زرداری کی ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری ضمانت منظور کر لی ہے۔ ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی خصوصی بینچ نے کی۔

خصوصی بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل تھا۔

بلاول بھٹو زرداری، آصفہ زرداری، قائم علی شاہ، نفیسہ شاہ، نیر بخاری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب کے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے درخواست گزار کی میڈیکل رپورٹ دیکھی ہے؟

عدالت نے میڈیکل رپورٹ اونچی اواز میں پڑھنے کی ہدایت کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

رپورٹ میڈیکل بورڈ میں شامل 5 ڈاکٹرز نے بنائی جس میں بتایا گیا کہ ملزم طویل عرصہ سے شوگر کا مریض ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کو تین سٹنٹ بھی ڈلے ہوئے ہیں۔

عدالت نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے