پاکستان24 متفرق خبریں

”پرویز مشرف کی لاش کو تین دن تک ڈی چوک پر لٹکایا جائے“

دسمبر 19, 2019 2 min

”پرویز مشرف کی لاش کو تین دن تک ڈی چوک پر لٹکایا جائے“

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے تحریر کیا ہے جو 125 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ جسٹس نذر اکبر نے 44 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ لکھا ہے۔

فیصلے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشرف قانون کے مطابق سزا دلوانے کو یقینی بنائیں۔

اگر پرویز مشرف سزا سے قبل وفات پا جاتے ہیں تو ان کی لاش کو تین دن تک ڈی چوک لٹکایا جائے۔

تاہم جسٹس شہزاد کریم نے لاش کو لٹکانے کے پیراگراف سے اختلاف کیا ہے

اس سے قبل جمعرات کی صبح خصوصی عدالت کے رجسٹرار راؤ عبدالجبار نے میڈیا کو بتایا کہ تحریری فیصلہ صرف مجرم کے وکلا اور نمائندے جو فراہم کیا جائے گا، میڈیا کو دینے کی اجازت نہیں۔

جہانزیب عباسی

رجسٹرار کے مطابق فیصلہ کچھ ہی دیر میں جاری کردیا جائے گا۔ رجسڑار خصوصی عدالت راؤ عبد الجبار نے بتایا کہ قانونی لوازمات پورے کیے جارہے ہیں، چند ہی لمحوں میں فیصلہ جاری کردیں گے۔

فیصلہ کی کاپی حاصل کرنے کے لئے مشرف کا نمائندہ خصوصی عدالت پہنچ گیا جبکہ خصوصی عدالت کا عملہ بھی موجود ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے