پاکستان پاکستان24

نئے چیف جسٹس کے سامنے تین بڑے کیس کون سے ہیں؟

دسمبر 21, 2019 < 1 min

نئے چیف جسٹس کے سامنے تین بڑے کیس کون سے ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ سنیچر کو صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس گلزاراحمد دو سال ایک ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد اور صدر مملکت عارف علوی نے دستاویز پر دستخط کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس گلزاراحمد کو عہدے کا حلف اٹھانےپرمبارکباد دی اور ان کے لیے پھول بھی بجھوائے۔

جسٹس گلزاراحمد 2 سال ایک ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائزرہیں گے۔


جسٹس گلزاراحمد کو بطور چیف جسٹس پاکستان آرمی چیف توسیع کیس پر عمل درآمد، پرویز مشرف سزائے موت فیصلے کے خلاف اپیل اور جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملات کو دیکھنا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں بھی چیف جسٹس گلزار احمد کے دور میں ہی سپریم کورٹ میں آئیں گی۔

جسٹس گلزار احمد نے گریجویشن گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی اور ایل ایل بی ، ایس ایم لا کالج کراچی سےکیا۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے