پاکستان پاکستان24

فوج کا ردعمل غیر ضروری تھا، فضل الرحمان

دسمبر 22, 2019 < 1 min

فوج کا ردعمل غیر ضروری تھا، فضل الرحمان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے فیصلے عدالتی فیصلے پر فوج کا ردعمل غیر ضروری تھا اس سے عدلیہ اور فوج آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ کسی سیاسی جماعت یا پنچایت نہیں نہیں دیا، یہ عدالتی حکم ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے مطابق ‏”یہی فیصلے ذولفقار علی بھٹو، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف آئیں تو فوج کہتی ہے کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اب جب ایک سابق جنرل کے خلاف فیصلہ آیا تو اپنی عزت نفس کا مسئلہ بنالیا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں فیصلے کے بعد فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل غیر ضروری ضروری تھا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت ملک کو نیشنل اکنامک ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔

”ایکسٹینشن جیسے حساس معاملہ پر اس نااہل حکومت میں قانون سازی کی کوئی اہلیت نہیں، متنازع حکومت کے فیصلے بھی متنازع ہی ٹھہریں گے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ‏ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے ازسرنو صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے