متفرق خبریں

ثاقب نثار کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

دسمبر 22, 2019

ثاقب نثار کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

پاکستان میں ڈیم بنانے کے لیے سرگرم سابق متنازع چیف جسٹس ثاقب نثار بیرونی دورے سے واپس آئے ہیں اور ان دنوں لاہور میں اپنے ہم خیال سابق ججز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دعوتوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

سنیچر کو لاہور میں سابق چیف جسٹس نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ ریاض کی جانب سے دی گئی ایک دعوت میں شرکت کی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

اس تصویر میں جسٹس ریٹائرڈ شیخ ریاض کے صاحبزادے رضا رومی بھی شریک تھے جو ایک امریکی یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

تصویر میں بشری انصاری کی بہن اور سابق کامریڈ احمد بشیر کی صاحبزادی نیلم احمد بشیر ہیں کے ساتھ سفرنامہ نگار سلمیٰ اعوان ہیں۔

تصویر میں ثاقب نثار کے ہمراہ کالم نگار فرخ سہیل گوئندی کی ہمشیرہ بینا گوئندی ہیں اور ان کے ساتھ کالم نگار آمنہ مفتی ہیں جو ٹی وی ڈرامے بھی لکھتی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے