پاکستان پاکستان24

’ووٹ کی عزت سے بوٹ کو سجدے تک‘

جنوری 2, 2020

’ووٹ کی عزت سے بوٹ کو سجدے تک‘

پاکستان میں فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کے لیے فوجی قانون میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست گہما گہمی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

سینیئر صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک یوٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو مات دے دی ہے۔

صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لائی جانے والی ترمیم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اینکر سلیم صافی کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرنے کے بعد دوبارہ مشاورت شروع کر دی ہے۔

صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ پھر کارگل ہو گیا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر ووٹ کو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو اس وقت سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے