پاکستان

فیس بک دوستی جان لیوا ثابت

فروری 3, 2017 < 1 min

فیس بک دوستی جان لیوا ثابت

Reading Time: < 1 minute

 مردان کے تیمور ریاض اورلاہور کی ش نامی لڑکی نے فیس بک کے ذریعے دوستی شروع کی۔ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ اگلی صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے جہاں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ناکے پر نہ رکنے پر اہلکار نے گاڑی پر فائر کھول دیا، گولی تیمور کے سرپر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ تیمور کی نعش کا پوسٹ ماٹم پمز ہسپتال میں ہوا جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی گئی۔ تیمور کے ورثاءنے گولی چلانے والے پولیس اہلکار کی گر فتاری کیلئے احتجاج کیا اور اس دوران میت سڑک پر رکھ کر ٹریفک روک دی، اسلام آباد ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، تیمور کے ورثاءکے احتجاج کے دوران اس ناکے اور چوکی کو جلادیاگیا جہاں پولیس اہلکار نے فائرنگ کی تھی۔ پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے