چین سے دو پروازیں اسلام آباد پہنچ گئیں
پاکستان سے چین کے ساتھ فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے جس کے بعد پیر کی صبح چینی شہر ارمچی سے غیرملکی پرواز 57 پاکستانیوں اور 12 چینی باشندوں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ دن ساڑھے دس بجے دوسری پرواز بھی ایئرپورٹ پر اتری۔
اسلام آباد ایئرپورٹ وزیراعظم کے معاون اور چینی سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن 6 دن بعد بحال ہونے کے بعد چائنہ ائیرلائن کی پرواز سی ذیڈ 6007ارمچی سے 61 مسافروں کو لے کر اسلام باد پہنچی۔
ایئرپورٹ پر تعینات ہیلتھ یونٹ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے مسافروں کاتفصیلی معائنہ کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی۔ڈاکٹر ظفر مرزا اور چینی سفیر نے مسافروں کی سکریننگ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ھے حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ھے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا کہ
قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ھے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے جامع انتظامات موجود ہیں۔چین سے دوسری پرواز 10 بجکر 40 منٹ پر پاکستان پہنچی۔
چین میں کرونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایوی ایشن ڈویژن نے 29 جنوری کو فلائٹ آپریشن 2 جنوری تک معطل کر دیا تھا جو 6 دن بعد بحال کیا گیا ہے۔

