اب کرکٹ چاہنے والوں کے لیے
Reading Time: < 1 minuteشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر چکے اور اب چاہنے والوں کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں میچ کے بعد بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے شائقین کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ کرکٹ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے نہیں ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے الوداعی میچ کا بھی بہت ذکر رہا تو کیا اب بھی آپ اس بارے میں سوچ رہے ہیں؟ شاہد آفریدی کا جواب ’نہیں جی، خدا حافظ ہو چکا ہے۔ کرکٹ چاہنے والوں کے لیے سال دو سال مزید کھیلوں گا۔ ‘ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ اپنی کرکٹ سے کتنا لطف اٹھا رہے ہیں؟ انہوں نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ دیتے ہوئے کہا ’نظر آرہا ہے۔‘
Array