پاکستان24 عالمی خبریں

’کورونا کو روکنے کا واحد ذریعہ ٹیسٹ ہے‘

مارچ 17, 2020 < 1 min

’کورونا کو روکنے کا واحد ذریعہ ٹیسٹ ہے‘

Reading Time: < 1 minute

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ ہر مشتبہ مریض کا ٹیسٹ کیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدنوم نے کورونا سے متاثرہ ملکوں کی حکومتوں سے کہا ہے کہ ہر مشتبہ مریض کا ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ وبا مزید نہ پھیلے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس آدنوم نے کہا ہے کہ اس مہلک وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر مشتبہ مریض کا ٹیسٹ کیا جائے۔

سوئس شہر جینیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آپ آنکھوں پر پٹی باندھ کر آگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔ متاثرہ ملکوں کے لیے ہمارا سادہ سا پیغام ہے کہ ٹیسٹ، ٹیسٹ، ٹیسٹ، ہر مشتبہ شخص کا ٹسیٹ کیا جائے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پیر کو کہا تھا کہ ہر مشتبہ مریض کا ٹیسٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس طرح مہلک مرض کا تجزیہ کرنے والی کٹس تباہ ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا ٹیسٹ نجی لیبارٹریز میں چھ سے نو ہزار روپے میں کیا جاتا ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر کٹس محدود تعداد میں دستیاب ہیں۔

پاکستان میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کی بھی قلت ہو گئی تھی جس کے بعد حکومت نے فوج کے ذیلی ادارے کو سینیٹائزر بنانے کا خصوصی اجازت نامہ جاری کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے