پاکستان24 عالمی خبریں

برطانیہ بھی تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن

مارچ 24, 2020

برطانیہ بھی تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ضروری دکانیں بند رہیں گی۔

انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کو لڑنے کے اقدامات کا بتاتے ہوئے عوام کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی۔


واضح رہے کہ برطانیہ میں بورس جانسن کی حکومت پر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی دوری کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

بورس جانسن نے کہا کہ وہ شہریوں کو معمولی سی ہدایت کر رہے ہیں کہ ان کو گھر پر رہنا چاہیے۔ "سب سے اہم عمل جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روکیں۔“

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک چھ ہزار 650 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 335 ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے