کورونا کسی کو نہیں بخشے گا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کی تو وائرس کسی کو نہیں بخشے گا، کورونا کے خلاف لمبی جنگ لڑنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ خوشی فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ کورونا وائرس پاکستان میں نہیں پھیلے گا بلکہ پاکستانیوں کو بطور قوم احتیاط کرنی چاہیے۔
لاہور کے گورنر ہاؤس میں کورونا سے متعلق ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو اب تک بچایا ہوا ہے لیکن پھر بھی سب نے احتیاط کرنی ہے۔

