پاکستان پاکستان24

پاکستان میں لاک ڈاؤن اب 9 مئی تک

اپریل 24, 2020

پاکستان میں لاک ڈاؤن اب 9 مئی تک

پاکستان میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جاری لاک ڈاؤن 30 اپریل کو ختم نہیں ہوگا بلکہ 9 مئی تک جاری رہے گا۔

جمعے کو اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے لاک ڈاؤن میں توسیع کے حکومتی فیصلے کا اعلان کیا۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ رمضان کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران اگر شہریوں نے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو عید کے بعد کا منظر بڑا اچھا نظر آرہا ہے تاہم بد احتیاطی ہوئی تو عید پر بھی بندشیں لگانا پڑ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے احساس پروگرام کے تحت عوام کو دی جانے والی امدادی رقم کے حوالے سے بتایا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ ’اب تک 57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔‘

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے سماجی طور پر بہت تبدیلیاں آئی ہیں اور ان کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے