متفرق خبریں

خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویرانٹرنیٹ پر

مارچ 10, 2017 < 1 min

خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویرانٹرنیٹ پر

Reading Time: < 1 minute

 امریکہ میں خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کو انٹرنیٹ پر شائع کرنے کا سلسلہ صرف بحریہ نہیں بلکہ ملک کی تمام مسلح افواج تک پھیلا ہوا ہے۔ بی بی سی کی تحقیقات کے مطابق مسلح افواج کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکار بھی ایک میسج بورڈ پر خواتین فوجیوں سینکڑوں تصاویر شائع کرتے رہے ہیں۔ امریکی میرینز کی جانب سے فحش تصاویر ‘میرینز یونائٹیڈ’ نامی فیس بک گروپ میں شیئر کی گئی تھیں جس پر محکمۂ دفاع نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ ہماری اقدار کے خلاف ہے۔

ان میسیج بورڈز پر مرد اہلکار اکثر پہلے اپنی خواتین ساتھیوں کی کپڑوں میں ملبوس تصاویر شائع کرتے ہیں اور پھر دیگر صارفین سے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی کے پاس ان کی برہنہ تصویر ہیں۔ ایسی برہنہ تصاویر کو ‘ونز’ یعنی جیت کہا جاتا ہے جن پر غیر مہذب تبصرے سامنے آتے ہیں۔

فیس بک پر ان تصاویر کو جاری کرنے کا انکشاف سابق اہلکار تھامس برینن کی غیر سرکاری تنظیم وار ہارس نے کیا تھا۔ برہنہ تصاویر کے بارے میں خیال ہے کہ ان میں سے کچھ بلا اجازت کھینچی گئیں- کچھ باہمی اجازت سے کھینچی گئی تھیں تاہم انھیں بلا اجازت شائع کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے