وہ ممالک جہاں کورونا نہ پہنچ سکا
Reading Time: < 1 minuteچین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گذشتہ چار ماہ میں 30 لاکھ سے زائد افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوئے جبکہ دو لاکھ 15 ہزار کی موت واقع ہوئی۔
وائرس نے ترقی یافتہ دنیا میں سب سے زیادہ یورپ اور امریکہ کو متاثر کیا جہاں پوری دنیا کے 80 فیصد کیسز سامنے آئے یا اموات ہوئیں۔
دوسری طرف دنیا کے 33 ممالک اور ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں ابھی تک اس مہلک ونس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان، ترکمانستان، کوموروس اور لیسوتھو سمیت بحرالکاہل میں دور دراز کے چھوٹے جزیرے ناورو، کریباتی اور سولومون وبا سے بچنے والے خطے میں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے تسلیم کردہ 247 خودمختار ملکوں اور ریاستوں میں سے 213 میں کم از کم کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
دنیا کے 186 ملکوں میں اس وائرس کی مقامی سطح پر بھی منتقلی ہوئی اور ان میں سے 162 ممالک میں اموات بھی ہوئیں۔