پاکستان

نیوز چینل کے دفتر میں 40 کارکنوں کو وائرس

جون 14, 2020

نیوز چینل کے دفتر میں 40 کارکنوں کو وائرس

پاکستان کے بڑے نیوز چینل اے آر وائے کے کراچی میں قائم مرکزی دفتر کے 40 کارکنوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی میں اے آر وائے سے وابستہ ایک صحافی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ تمام سٹاف کے ٹیسٹ کرائے گئے جن کے نتائج اتوار کو موصول ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ صبح کی شفٹ کے 29 جبکہ شام اور رات کی شفٹ میں سے 11 کے نتائج مثبت آئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بزنس ریکارڈر اخبار کے چار کارکنوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور بجٹ کے دنوں دفتر میں رش کی وجہ سے خدشہ ہے کہ دیگر صحافی بھی متاثر ہوئے ہیں۔

بزنس ریکارڈ کے ایک کارکن نے بتایا کہ ریذیڈنٹ ایڈیٹر کے دباؤ کی وجہ سے وہ رپورٹرز بھی کام کرنے پر مجبور ہیں جن کو وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

دریں اثنا اسلام آباد میں ہم نیوز کے مرکزی دفتر میں بھی کورونا کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے