جمی اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں
Reading Time: < 1 minuteانگلینڈ کے فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں اظہر علی کو آؤٹ کر کے اپنے کیریئر میں سنگ میل عبور کیا ہے۔
اینڈرسن نے 156 ویں ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا اور انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔
پاکستانی کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار رہی مگر بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کر کے میچ کو ڈرا کی طرف لے گئے۔
فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور 187 رنز بنائے۔
ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کی ٹیم نے جیت لی۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد باقی دونوں میچز ڈرا ہوئے اور پاکستان جیتنے کی پوزیشن میں نہ رہا۔
دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے زیادہ تر وقت کو بارش نے متاثر کیا۔
Array