پاکستان پاکستان24

نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے

نومبر 22, 2020

نواز شریف والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔

اتوار کو نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوا جن کے جسدِ خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔

مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں اپنے والد کے پاکستان نہ آنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ”‏کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے