پاکستان24 عالمی خبریں

ویکسین لگانے کا عمل شروع، دنیا اور امریکہ صحت یاب ہو: ٹرمپ

دسمبر 14, 2020 < 1 min

ویکسین لگانے کا عمل شروع، دنیا اور امریکہ صحت یاب ہو: ٹرمپ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں تین لاکھ مریضوں کی وائرس سے ہلاکت کے بعد رواں ہفتے کورونا کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

پیر سے کئی امریکی ریاستوں میں مریضوں کو دواساز کمپنی فائزر کی کورونا وائرس کی ویکیسن لگانے کی مہم شروع ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم شروع ہو رہی ہے جبکہ جرمنی نے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعطیلات کے دوران جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

کینیڈا اور امریکہ، برطانیہ کے بعد وہ پہلے مغربی ممالک ہوں گے جو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بڑی کوریئر سروسز فیڈ ایکس اور یو پی ایس نے ٹرکوں اور جہازوں کے ذریعے اپنا سپیشل کارگو امریکہ کے 50 ریاستوں میں بھیج دیا ہے۔

حکام کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز اور نرسنگ ہومز کے مکینوں کو لگائی جائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ’ویکسین بھیج دی گئی جو راستے میں ہے۔ یو ایس اے صحت یاب ہو، دنیا صحت یاب ہو۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے