پاکستان

ایئر بیسز سمیت انڈیا کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا: افواج پاکستان

مئی 11, 2025

ایئر بیسز سمیت انڈیا کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا: افواج پاکستان

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈیا کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔

اتوار کو پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کارروائی اور نتائج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’آپریشن ’بنیان مرصوص‘ انڈیا کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔ یہ حملے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب کو شروع ہوئے جن کے نتیجے میں معصوم شہری، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے، شہید ہوئے۔ پاکستان نے انڈین جارحیت اور ہمارے شہریوں کے بہیمانہ قتل کے جواب میں انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے یہ وعدہ پورا کیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے