پاکستان

بشیر میمن کی بحالی اور پنشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

دسمبر 23, 2020

بشیر میمن کی بحالی اور پنشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

اپنے دور کے طاقتور افسر سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے ستارے ابھی تک گردش میں ہیں۔ گزشتہ برس 29 نومبر کو استعفیٰ دینے والے بشیر میمن 23 دسمبر 2020  تک پنشن لینے میں ناکام کیوں ہیں۔

بشیر میمن کے انٹرویو میں حکومت پر جو الزامات عائد کئے گئے تھے کیا ان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے ہیں ؟اب حکومت کی جانب سے بشیر میمن کی بحالی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اے جی پی آر کا بشیر میمن کی پنشن روکنے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

اس سے قبل سنگل بنچ نے اے جی پی آر کا پنشن روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے