گوگل اور فیس بک نے آسٹریلیا میں گھٹنے ٹیک دیے
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا میں پابندی اور جرمانے سے بچنے کے لیے گوگل اور فیس بک نے قوانین کے مطابق آسٹریلوی اخبارات کو ادائیگی کے لیے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اے ایف پی نے آسٹریلوی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں بڑی کمپنیاں آسٹریلوی اخبارات سے معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں نئے قوانین کے تحت گوگل اور فیس بک کو اپنے پلیٹ فارم سے آسٹریلوی اخبارات پڑھے جانے پر اخبارات کی مالک کمپنی کو رقم ادا کرنا پڑے گی۔
قبل ازیں گوگل نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکام نے ان قوانین پر عمل کرایا تو کمپنی آسٹریلیا میں گوگل سرچ بند کر دے گی۔
Array