حفیظ شیخ کی شکست، وزیراعظم کا شدید غصے میں قوم سے خطاب
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’تیس چالیس سال سے سینیٹ میں پیسہ چل رہا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو خریدا جاتا ہے۔ ‘
جمعرات کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی۔‘
عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب سپریم کورٹ نے کہا کہ اوپن بیلٹ کروا لیں تو پھر آپ نے اوپن بیلٹ کیوں نہیں کروایا؟‘
وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ’الیکشن کمیشن نے بکنے والوں کو تو بچا لیا لیکن جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔‘
’جب کوئی سیاست دان پیسہ دے کر سینیٹر منتخب ہوتا ہے تو یہ کون سی جمہوریت ہے؟‘
انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریہت میں اوپن بیلٹ کا وعدہ کیا تھا۔‘

