پاکستان پاکستان24

سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن خفیہ ایجنسیوں سے بریفنگ لے: وزیراعظم

مارچ 6, 2021

سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن خفیہ ایجنسیوں سے بریفنگ لے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے کے بعد کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کی شفافیت پر سوال ہیں اور یہ کہ الیکشن کمیشن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے بریفنگ لے کہ سینیٹ انتخابات میں کتنا پیسہ چلا ہے۔

سنیچر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی غیر موجودگی میں عمران خان نے طویل تقریر کی۔

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں کہا کہ ’میں مالیشیا قسم کا وزیر نہیں ہوں۔ وزیراعظم نے معیشت کو سنبھالا اور عالمی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ بس مہنگائی اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔‘

اتحادی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ’ وزیراعظم، قائد حزب اختلاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی عزت و توقیر کی جائے اور پارلیمنٹ کو قواعد کے تحت چلایا جائے تاکہ اس ادارے پر عوام کا اعتماد متزلزل نہ ہو۔ سینیٹ الیکشن کے اعلان کے بعد جو ماحول پیدا ہوا ہم چاہتے تھے کہ یہ الیکشن صاف شفاف ہونا چاہیے۔ اگر ایک میکنزم اس حوالے سے اختیار کیا جاتا تو ہمیں عدالتوں کا رخ نہ کرنا پڑتا نہ ہی یہ صورتحال درپیش ہوتی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے