پاکستان پاکستان24

اعتماد کا ووٹ ادارے اور ایجنسیوں نے دلوایا: مریم نواز

مارچ 7, 2021

اعتماد کا ووٹ ادارے اور ایجنسیوں نے دلوایا: مریم نواز

پاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلوانے کے لیے خفیہ ایجنسیوں نے ایم این ایز کو زبردستی کنٹینرز میں رکھا اور ادارے نے بھی کردار ادا کیا۔

مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی، تم دو تھپڑمارو گے، ہم دس تھپڑ ماریں گے۔‘

اتوار کو لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’سینیئر قیادت کی کرائے کےغنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنایا ہواتھا ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لانگ مارچ اور کراچی میں این اے 249 کے الیکشن سمیت بہت سے اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے