پاکستان

مریم نواز کو ختم کرنے دھمکیاں دی جا رہی ہیں: سابق وزیراعظم

مارچ 12, 2021

مریم نواز کو ختم کرنے دھمکیاں دی جا رہی ہیں: سابق وزیراعظم

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ انکی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دھمکی دی جارہی ہے کہ  اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے یہ بات لندن سے ایک ویڈیو بیان میں کہی جو ٹوئٹر پر جاری کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ’پاکستان  کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کردیا جائے گا‘-

سابق وزیراعظم  نے الزام عائد کیا کہ ’جو آپ کررہے ہیں یہ سنگین جرم ہے اور آپ کو اس کا جلد حساب دینا ہوگا‘-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے