اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا: مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کےاسرار پرآیا اوراعلان کیا،مزیدکیا بات کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کہتےتھکتی نہیں، پی ڈی ایم اتحاد ابھی قائم ہے۔

