پاکستان پاکستان24

پاکستان ریلوے بھی فوجی کمپنی ایف ڈبلیو او کے حوالے کرنے کا اعلان

Reading Time: 2 minutes پاکستان کے وزیر ریلوے کا فوجی کمپنی ایف ڈبلیو او کو چار ارب سے زائد کا منصوبہ حوالے کرنے اور شراکت داری کا اعلان

مارچ 19, 2021 2 min

پاکستان ریلوے بھی فوجی کمپنی ایف ڈبلیو او کے حوالے کرنے کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس ریلوے کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریلوے کا پرنسپل پارٹنر ایف ڈبلیو او ہوگا۔ وزیراعظم کو بتا دیا کہ ریلوے پچاس سال بعد منافع کمائے گی۔ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں۔

جمعے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ کے سی آر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کا وژن ہے۔ چیف جسٹس ہماری زمینوں سے قبضے ختم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پشاور تا طورخم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کو ہر مدد مہیا کریں گے۔ ریلوے ٹریک کے پاس اضافی زمین وزیراعظم کو دے چکے ہیں۔ امین اسلم نے اس زمین پر پھلدار درخت لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ ریلوے کا پرنسپل پارٹنر ایف ڈبلیو او ہوگا۔ اپنا سارا بزنس پی ایس او کو دے رہے ہیں۔ پیر کو استنبول ایران پاکستان ٹرین کی حتمی تاریخ دی جائے گی۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ اس بار ریلوے 50 سال بعد منافع کمائے گی۔ فریٹ کا کم سے کم ہدف 30 ارب روپے پورا کر کے مسافر ٹرینوں کی جانب آئیں گے۔ ایف ڈبلیو او اور ریلوے ایک جان ایک قلب کی طرح ساتھ کام کرے گی۔ چار ارب کا ایک اور منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے رہا ہوں، اس سے کوئلہ کا منصوبہ 20 فیصد سے بڑھ جائے گا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان ریلوے کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ راولپنڈی میں ریلوے کی پراپرٹی کو پبلک پراپرٹی پر ڈیویلپ کرنے جارہا ہوں۔ کراچی میں بھی یہی کام ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے