نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی کو نوٹس
یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی دائر کردہ درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم کو طلب کر لیا ہے۔
سنیچر کو یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے جبکہ درخواست گزاروں فرخ حبیب،کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن22 مارچ کو سماعت کرے گا۔
نوٹس الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر دائر کردہ درخواستوں پر جاری کیے۔

