پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 اپریل تک سخت پابندیوں کا فیصلہ
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے آٹھ فیصد سے زائد کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح والے شہروں میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق گیارہ اپریل تک ہو گا۔
حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے شہروں میں احتیاطی تدابیر پر سخت عمل درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پیر کو این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
In the NCOC meeting this morning we decided to increase restrictions of activities contributing to sharp increase in covid positivity. The provincial & ICT administration were also directed to tighten implementation of sop's and crackdown on violations which are taking place.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 22, 2021
انہوں نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں سختی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

