وزیراعظم عمران خان نے ایک اور مشیر سے استعفا لے لیا
جون 2020 میں سامنے آنے والے پٹرولیم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزرا شریں مزاری اور شفقت محمود ے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ ابھی دیکھنا ہے کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور کس نے کی؟ یہ کمزوریاں ہوئیں، ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندرکیسز دائر جا سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کو عہدے سے استعفٰ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے وزارت پیٹرولیم کو تمام انتظامی فیصلے کر کے رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔
’قانون سازی کے اندر ابہام پیدا ہوا کہ اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی کیا ذمہ داری ہے، پیٹرولیم ڈویژن اوگرا پر ذمہ داری ڈالتا تھا، ہمیں اس ابہام کو ختم کرنا ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے بہت ہی کم سزائیں ہیں۔‘

