پاکستان پاکستان24

باپ والوں نے باپ کے کہنے پر گیلانی کو ووٹ دیے: مریم نواز

مارچ 27, 2021 2 min

باپ والوں نے باپ کے کہنے پر گیلانی کو ووٹ دیے: مریم نواز

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ باپ کے کہنے پر باپ سے ووٹ لینے والوں نے عوامی جدوجہد کو نقصان پہنچایا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کو تاریخ کا پہلا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان نے منتخب کیا۔ ”‏سب جانتے ہیں ’باپ‘اپنے ’باپ‘کے کہنے کے بغیر ووٹ نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو ووٹ چاہیے تھے تو نواز شریف سے کہتے جنہوں نے انہیں سینیٹ الیکشن بھی ووٹ دلوائے تھے، وہ 17 کے 17 سینیٹرز کے ووٹ دے دیتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان الیکٹ بلکہ سلیکٹ کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ عوام کو کچھ معلوم نہیں تو آپ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلیکٹ ہونا ہی ہے تو پھر عمران خان کی تابعداری کرنی چاہیے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آدھا تیتر آدھا بٹیر، کبھی حکومت کبھی اپوزیشن، یہ سلسلہ نہیں چل سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ”عوامی طاقت جن کےساتھ ہو وہ عوام پر بھروسہ کرتے ہیں اور درمیان میں ڈیل کرکے نکل نہیں جاتے اس کی ایک مثال دیتی ہوں آصف زرداری نے پی ڈی سیم میں ایک آفر کی کہ اگر ن لیگ قبول کرے تو کیونکہ سلیکٹرز بھی یہ چاہتے ہیں تو ہم پنجاب میں عدم اعتماد لے آتے ہیں اور پرویز الہیٰ یا کسی اور کو وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں تو میاں صاحب نے اپنے بیانیے سے ہٹنے سے انکار کر دیا۔“

مریم نواز کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں ہی کافی ہیں۔

ان کے بقول نواز شریف اپنے اصولی موقف پر کھڑے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے