اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، کئی علاقے سیل
پاکستان کے دارلحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 850 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق وبا پھوٹنے سے اب تک یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
دوسری جانب اسلام آبادمیں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو بلاکس اور خار دار تاریں لگا کر بند اور شہریوں کی امدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
RED ALERT: A highest number since the beginning of Pandemic, we have 856 cases today against 5359 tests run in the capital with a percentage 16.20%, NEVER seen this high!
Follow SoP's! Everything doesn't have to be imposed, do that as civic responsibility too.
— Zaeem Zia MD-MPH (@ZaeemZia) March 29, 2021
متاثرہ علاقوں میں کاروباری مراکز، سرکاری ونجی دفاتراور ریسٹورنٹس تاحکم ثانی بند کر دیے گئے ہیں ،اشیاء خورونوش کی دکانیں صبح9 سےشام7بجےتک کھلے رکھنےکی اجازت ہوگی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کی دوپہر12بجے مکمل لاک ڈاؤَن کر دیا گیا ، متاثرہ سیکٹرز میں بلاک کھڑے کر کے اور خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ اےٹو،سيکٹربی اور ای،کورنگ ٹاؤن اور پاکستان ٹاؤن فیز ون میں لاک ڈاوَن کر دیا گیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن فیز2،3،سوہان گارڈن بلاک بی،پی ڈبلیوڈی بلاک سی،این پی ایف بلاک اے کو بلاک اور خار دار تاریں لگا کر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہو گا لوگوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ا رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جہنوں نے چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیاں شروع کی ہیں۔

