پاکستان

صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی کورونا

مارچ 29, 2021

صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی کورونا

پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔

پیر کی شام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صدر عارف علوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے کورونا کا شکار ہونے کی خبر سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔

صدر علوی نے تمام کورونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے عام لوگوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

صدر نے لکھا ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے تاہم اینٹی باڈیز بننے کے لیے دوسری خوراک ضروری ہے جو دو ہفتے بعد لگے گی۔

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کا لکھتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت دیکھی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے