پاکستان

اسلام آباد حادثہ کیس: کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت ہائیکورٹ سے بھی منظور

اپریل 2, 2021

اسلام آباد حادثہ کیس: کشمالہ طارق کے بیٹے کی ضمانت ہائیکورٹ سے بھی منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب برائے انسدا ہراسیت کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 8 اپریل تک پولیس کو کشمالہ طارق کے بیٹے کی گرفتاری سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے اذلان خان کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پندرہ دن میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہوچکی ہے، ضمانت ہی منسوخ ہوگئی تو ایک ملین کے مچلکوں کا حکم غیر موثر ہوگیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مرنے والے شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہوچکا ہے، زخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کردیا ہے، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

کشمالہ طارق کی گاڑی سے حادثے میں نوجوان شہری جان بحق ہوگئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے