پاکستان پاکستان24

ڈسکہ این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن: سپریم کورٹ

اپریل 2, 2021

ڈسکہ این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پورے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔

قبل ازیں جمعے کی صبح مقدمے کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حلقے میں 20 پریزائیڈنگ افسران کا غائب ہونا انوکھا واقعہ ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔

تحریک انصاف کے وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ ہوسکتا ہے پریذائیڈنگ افسران کو فرشتے لے گئے ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے