اردن میں بادشاہ کے سوتیلے بھائی سمیت تمام ناقدین گرفتار
اردن کے بادشاہ عبداللہ ثانی نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزام میں اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ سمیت درجنوں ناقدین کو گرفتار کرا دیا ہے۔
عمان میں گزشتہ رات بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد سعودی عرب اور امریکہ سمیت کئی خلیجی ملکوں نے اردن کے بادشاہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گرفتار کیے گئے افراد میں اردن کی رائل کورٹ کے سابق سربراہ باسم عوض اللہ بھی شامل ہیں۔
شاہ عبداللہ ثانی سنہ 1999 سے اردن کے حکمران ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بادشاہ نے سوتیلے بھائی کو قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گھر پر نظر بند کیا جن کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

