پاکستان

پاکستان میں دس لاکھ کو ویکسین مل گئی، 20 لاکھ کی رجسٹریشن

اپریل 6, 2021

پاکستان میں دس لاکھ کو ویکسین مل گئی، 20 لاکھ کی رجسٹریشن

پاکستان میں اب تک دس لاکھ افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 20 لاکھ شہریوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق چھ لاکھ ہیلتھ ورکرز اور 14 لاکھ بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ ہزاروں ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں چین سے مفت ملنے والی ویکسین دی گئی تھی۔

پاکستان میں نجی شعبے نے ویکسین درآمد کر کے مہنگے دانوں لگانے کے اجازت نامے بھی حکومت سے حاصل کیے ہیں جن پر اپوزیشن جماعتیں تنقید کرتی ہیں۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے