پاکستان

ایک دن میں برطانیہ کی آٹھ پروازیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطاریں

اپریل 8, 2021

ایک دن میں برطانیہ کی آٹھ پروازیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطاریں

پابندی سے قبل انگلینڈ پہنچنے والوں کے لیے آٹھ برطانوی پروازوں کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر معمولی رش ہے اور مسافروں کی لمبی قطاریں ہیں۔

حکام کے مطابق 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد تین گھنٹے کے دوران روا نہ ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پابندی کے اطلاق کا وقت قریب ہونے کے باعث پی آئی اے کی 8 پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں جس وجہ سے ائیرپورٹ پر بےپناہ رش اور مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد 3 گھنٹے میں روا نہ ہوں گے۔

اے ایس ایف، ٹکٹ اور بورڈنگ کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں ہیں،سخت ایس او پیز اور تمام مسافروں کا برطانوی قوانین کی مطابق کورونا ٹیسٹ کی چیکنگ میں وقت لگ رہا ہے۔

پی ائی اے کے منیجر ائیرپورٹ سروس اور اسٹیشن مینجر سمیت دیگر عملہ خود کاونٹر پر موجود ہے تاہم ممکنہ رش کے پیش نظر زیادہ تعداد میں سٹاف پہلے ہی طلب کرلیا تھا۔

برطانوی حکومت نے نو اپریل سے پاکستان سے پہنچنے والے مسافروں کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جن کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ کے لیے ہوٹل لے جایا جائے گا اور ان سے دو ہزار پاؤنڈ وصول کیے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے