سعودیہ کے لیے نامزد سفیر ریٹائرڈ جنرل کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات
سعودی عرب میں بطور پاکستانی سفیر نامزد لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، حج و عمرہ زائرین، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں پاکستان ہاوس کے قیام اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں شخصیات نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہتر دیکھ بھال اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کے رشتے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔

