عید کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات اور ان کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عید کے دنوں میں سیاحتی مقامات اور ان علاقوں کو جانے والی پبلک ٹرانپسورٹ بند رہے گی۔
منگل کو جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق 8 مئی سے16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات کے قریب موجود تمام ٹورسٹ ریزورٹس، پبلک پارکس اور ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی. صرف گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو سفر کی اجازت ہوگی۔
تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے بھی بند کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مری، گلیات، سوات، کالام، گلگت بلتستان اور سی ویو پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔

