امتحانات کے خلاف طلبہ نے راولپنڈی اسلام آباد کی شاہراہ بند کر دی
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں طلبہ نے امتحانات کے اعلان پر سڑک بند کی اور احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا.
سنیچر کو حکومت کے امتحانات کے اعلان کے بعد طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی .
طلباء کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج فیض آباد کے مقام پر کیا گیا. طلبہ نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی کی.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں .
طلبہ کا مؤقف ہے کہ آن لائن کلاسسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں جبکہ وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمز بھی بند رہیں.
طلبہ کے مطابق درسگاہیں بند ہونے سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے.
طلبہ کی جانب سے اسلام آباد جانے والے راستے کو مکمل طور پر بند کیا گیا اور احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی.