متفرق خبریں

برطرف جسٹس شوکت صدیقی کی اپیل کی سماعت، فیصلہ ممکن؟

مئی 30, 2021 < 1 min

برطرف جسٹس شوکت صدیقی کی اپیل کی سماعت، فیصلہ ممکن؟

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت پیر کو عدالت عظمیٰ میں ہو رہی ہے.
قبل ازیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی بار مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا.
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
شوکت عزیز صدیقی کو آئی ایس آئی کے عدالتی معاملات میں مداخلت کے الزام کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک فیصلے کے تحت برطرف کر دیا تھا۔
شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ دو برس سے عدالت عظمیٰ سے استدعا کر رکھی ہے کہ ان کی اپیل جلد سنی جائے کیونکہ ان کی عمر کی حد 30 جون کو 62 برس ہو جائے گی جب اُن کو ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق ریٹائرڈ ہونا تھا.
عدالت ان کی عمر کی حد پوری ہونے پر ان کی اپیل کو غیر مؤثر بھی قرار دے سکتی ہے.
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ شوکت صدیقی کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف اپیل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد کرے گی تاکہ قانونی سوالات کا جواب دیا جا سکے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے