نور مقدم کے قتل میں اعانت کرنے پر ملزم ظاہر کے والدین گرفتار
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں ملزم کے والدذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی، گھریلو ملازمین افتخار اور جمیل کو گرفتار اور شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کے گھریلو ملازمین کے علاوہ بھی متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا
پولیس کے مطابق ملزم کے والد، والدہ، گھریلوملازمین کو شواہد چھپانے اوراعانت جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کو مقتولہ نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت علی مقدم کے بیان پر شامل تفتیش کیا گیا
پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے بطورگواہ، یا کسی بھی حیثیت میں جڑے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا اور قتل سے جڑے تمام بلواسطہ یا بل واسطہ محرکات کے حوالے سے بھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
Array