کل بھوشن کی سزائے موت روک دی گئی
عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں سزائے موت کاسامنا کرنے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کی سزائے موت پر عمل کو حتمی فیصلے تک روک دیاہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کہاکہ بھارتی درخواست پر پاکستان نے کل بھوشن تک رسائی نہیں دی جس کا بھارتی شہری کو حق تھا اس لیے فی الوقت عالمی عدالت اس مقدمے کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتی ہے اور جب تک تفصیلی دلائل کے بعد اس پر فیصلہ نہیں ہوجاتا پاکستان سزائے موت پر عمل نہ کرے۔ عالمی عدالت انصاف کے نو ججوں نے یہ متفقہ فیصلہ دیا ہے۔