کرائے پر طالبان سے جھگڑا: پی آئی اے کی کابل فلائٹس معطل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اےنے افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن افغانستان کے لیے تمام فلائٹس معطل کر رہی ہے۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان میں طالبان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی نے پاکستان ایئر لائن کو خبردار کیا کہ وہ اسلام آباد سے کابل اور کابل سے اسلام آباد جانے والی پروازوں کے کرائے میں کمی لائیں ورنہ پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Array